- Islamabad
- 24.4°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- سیاسی جماعتیں
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: بھارتی جارحیت پر شدید تشویش، پاک فوج کو مکمل جوابی کارروائی کی منظوری
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: بھارتی جارحیت پر شدید تشویش، پاک فوج کو مکمل جوابی کارروائی کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات بھارتی جارحیت، پاک فوج کے مؤثر جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔ اعلامیہ میں بھارتی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں بلااشتعال حملے کیے، جن میں خواتین، بچے اور عام شہری شہید ہوئے جبکہ مساجد و عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی بزدلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی کارروائی کی مکمل اجازت دے دی۔ اجلاس نے واضح کیا کہ بھارت کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی اقدام کے زمرے میں آتا ہے۔
-
چینی سائنس دانوں نے تیانجن یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ میں پروفیسر جیاؤ کیوئی کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ ایک پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل تیار کیا ہے جس میں انتہائی اعلیٰ والیومیٹرک پاور ڈینسٹی ہے۔ یہ کامیابی مرکزی دھارے کے ہم منصبوں کو 80 فیصد سے زیادہ پیچھے چ...
-
جنوب مشرقی ایشیا میں واقع، ویتنام ایک دلفریب ملک ہے جو اپنی ثقافت، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ ویتنام 10ویں صدی میں آزادی حاصل کرنے سے پہلے ایک ہزار سال تک چینی تسلط میں تھا۔ اس کے بعد، اسے فرانسیسی نوآبادیات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد میں...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments