- Islamabad
- 27.1°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو ہر صورت مسترد کیا ہے، جس کے خلاف لڑتے ہوئے 90 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر افغان سرزمین سے دہشتگرد حملے ناقابل قبول ہیں، اور امن پر مبنی تعلقات کی خواہش کے باوجود قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے قائداعظم کے بیان کا حوالہ دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام نظر آتی ہے۔
وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا۔
تقریب میں وزیراعظم نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو مبارکباد دی اور ملکی معیشت کی بحالی کے بعد ترقی کے سفر میں دفاع، معدنیات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت کا عزم بھی دہرایا۔
-
بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہیں بےچینی اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اداکار کو ایمرجنسی میں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک...
-
بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں بہترین مواد کے لیے پاکستانی ڈراموں سے سیکھنا چاہیے۔
بالی ووڈ ببل ٹیلی ویژن نے اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی۔
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments