- Islamabad
- 29.4°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب، 6 بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور رافیل طیارے کا گرنا مودی کو قیامت تک یاد رہے گا۔
وزیراعظم نے یہ بات پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا جنگی جنون اب اتر چکا ہے اور اب وقت ہے کہ امن کی بات کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ "ابھی میں اُن عظیم ماؤں کے بیٹوں سے مل کر آیا ہوں جنہوں نے دشمن کی غرور، تکبر اور جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ ان جوانوں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا"۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مختصر جنگ میں پاکستان نے نہ صرف دشمن کے دانت توڑے بلکہ خطے اور دنیا میں طاقت کا توازن بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ "اس عظیم کامیابی پر ہماری گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہوئی ہیں"۔ مزید کہا کہ: "ہم نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اگر دوبارہ میلی آنکھ سے وطن عزیز کی طرف دیکھا تو اس کو پاؤں تلے روند دیا جائے گا۔"
-
فتح جنگ میں کتاب میلہ کا اہتمما کیا گیا جس میں عالقہ کی اسسٹنٹ کمشنر انزہ عباسی نے خصوصی معاونت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس میلے میں فتح جنگ کے علاوہ دیگر علاقوں مانسہرہ، ہری پور، ٹیکسلا، راولپنڈی، حضرو، اٹک وغیرہ سے ادب دوست شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تصویر...
-
جب ملک آزاد ہو رہا تھا تب عین اسی وقت گدھوں کا ایک جھنڈ مردار گوشت کھاتا ہوا اڑتا چیختا چنگھاڑتا ہوا ارض وطن پہنچا اپنے سیاہ ماتھے اور کالی شکلوں پر سفیدی لگائے ہوئے جسے لوگ جاگیردار اصطبلشمنٹ اور صنعتکار جیسے ناموں سے جانتی ہے۔ گدھوں کو مردار کھانے تک محدود رکھنے پر کچھ چو...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments