- Islamabad
- 24.9°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں پر اظہارِ یکجہتی
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
شہباز شریف نے جانی نقصان پر ایرانی صدر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
-
وزارت خزانہ نے انتخابات سے ایک روز قبل نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک ختمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
-
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرایک پیسہ مہنگا ہوکر 279 روپے34 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments