- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- سیاسی جماعتیں
- عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ: پہلے خود قانون کا مطالعہ کریں
عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ: پہلے خود قانون کا مطالعہ کریں
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے خود قانون کا مطالعہ کریں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں قانون نہ پڑھائیں، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانا وزیراعلیٰ پنجاب کا اختیار نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق عمران خان سے ہفتے میں دو روز ملاقاتیں ہوتی ہیں، اب تک ان کے وکلا کی 420 جبکہ خاندان کے افراد کی 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی دوسروں کو قانون سکھانے کے بجائے پہلے خود اس کا مطالعہ کریں۔
-
الیکشن 2024: اب تک کی تفصٰلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک بھر میں قومی صوبائی کی نشستوں پہ جیتنے والوں میں سرِ فہرست ہیں۔ گذشتہ روز جب انتخابات کا آغاز ہوا تو ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروسیز منقطع ہو گئیں، لیکن اس کے باوجود شہریوں نے اپن...
-
قومی اسمبلی کی لاہور کی نشست این اے 122 میں خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دے دی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ این اے 122 کی نشست سے کامیاب ہوگئ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments