آئی پی او سمٹ 2024ء سے خطاب کے دوران نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ  چیلنجز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے ہیں، رواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح  5 فیصد سے زائد رہے گی   جب کہ صنعتی ترقی 2 فیصد سے زائد رہے گی ۔ زائد شرح سود میں کیپٹل مارکیٹ بہتر پرفارم نہیں کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید یہ کہا کہ معاشی نمو کی شرح 2 تا 2.5فیصد ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی دوسری قسط سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9.10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

You Might Also Like

Get Newsletter

Advertisement