سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات میں ایک ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ماہِ فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے سردار عتیق احمد خان اور ان کی جماعت کی جانب سے سیاسی حمایت کے اعلان پہ شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس ایک ہی دھارے کے دو حصے ہیں۔ اور خوشی کا دن ہے کہ ایک نظریہ رکھنے والی جماعتیں پھر سے ایک ہوگئی ہیں۔

You Might Also Like

Get Newsletter

Advertisement