- Islamabad
- 27.7°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- ملی و قومی شاعری
- قائد-ننگی تلوار / مریدِ اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی
قائد-ننگی تلوار / مریدِ اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی
کوئی ثانی نہیں تیرے کردار کا
یہ فسوں ہے تری شریں گفتار کا
عمر بھر تیرے دشمن کی کاوش رہی
راستہ روک لے ایسے سردار کا
خوابِ اقبال پورا نہ جو کر سکے
ایک گھاؤ ہے یہ ننگی تلوار کا
ہر جتن کر لیا اُس ریاکار نے
اسپ بڑھتا رہا آگے سالار کا
ہو کے مجبور خم کر لیا اُس نے سر
سرخمی میں بھی تھا راز عیار کا
کٹ گیا اُس کی سازش سے بازو*مرا
روپ گہنا گیا سارے گلزار کا
لا الٰہ کا عَلم پھر بھی لہرا گیا
یہ جنوں تھا فرید اُس کے افکار کا
*.سقوطِ ڈھاکا
-
پاکستان میں پانی کی کمی اور گھر گھر بورنگ کا عمل ایک بہت بڑا اور ناگزیر مسئلہ بن چکا ہے۔ یہ دونوں مسائل مل کر ملک کے لئے مستقبل کے لئے ناکامی کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔
پانی کی کمی کا مسئلہ پاکستان کے تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ بہترین زرعی زمینوں کی پانی سے محروم...
-
شہروں میں فضائی آلودگی اور ٹریفک کی شدت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ دونوں مسائل شہری زندگی کے اہم جوانمرگی کو متاثر کر رہے ہیں۔
فضائی آلودگی، جو زیادہ تر خود وسیع شہروں میں خواتین، بچوں، اور بڑھتی عمر والے افراد کو متاثر کرتی ہے، صحت کی بڑی خطرہ ہے۔ یہ ناک اور رذک س...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments