- Islamabad
- 34.4°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- صوبائی امور
- پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی پہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی
پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی پہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعلی و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی کوجیل سے عدالت لایا گیا۔ یاد رہے کہ سابق اسپیکر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف ینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تحریری امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے ملزموں کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
-
جواہرات بہت خوش نما سنگھار میں ہیں
خلل پذیر ہیں گو دل پذیر پیار میں ہیں
مجھے مراد کا حاصل ہے سہل کر لینا
مفاد اس سے مگر تیرے اختیار میں ہیں
بقیہ اچھے ہوں جیسے گزرنے والے تھے
رفاقتوں کے جو لمحات انتظار میں ہیں
جنون ...
-
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ ہرقومی زبان اپنی علاقائی بولیوں کے الفاظ کا مجموعہ ہوتی ہے۔چونکہ زبان بھی کسی جاندار کی طرح ارتقا کے عمل سے گزرتی ہے لہذا وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے اثرات قبول کرتے ہوئے وقت گزرنے کے ساتھ بدلتے ماحول میں ڈھلنے کی بھر پور کوشش کرتی ہے۔ان صفات کی...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments