- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- تحفظ اور دفاع
- آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس: دہشت گردی کے خاتمے اور قومی استحکام کے عزم کا اعادہ
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس: دہشت گردی کے خاتمے اور قومی استحکام کے عزم کا اعادہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی سربراہی میں 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس کا آغاز شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، اور افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
فورم کو خطے کی بدلتی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطرات کے خلاف پاکستان کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے ہر قیمت پر اور بلا تفریق دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر، ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ریاستی طاقت کے ساتھ فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے والوں کو بلوچستان کے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔
-
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے، چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے شرکاء نے محسن نقوی کی بے مثال کارکردگی کو خراج ...
-
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں ک...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments